ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
فیصلے سے قبل دونوں ملزمان کی جانب سے حتمی دلائل دیے جانے کا امکان ہے
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف کیس کا فیصلہ آج سنایا جائے گا
راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت آج اڈیالہ جیل میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف بیریئر ہٹانے اور سرکاری امور میں مداخلت کے مقدمے کا فیصلہ سنائے گی۔
ذرائع کے مطابق فیصلے سے قبل دونوں ملزمان کی جانب سے حتمی دلائل دیے جانے کا امکان ہے۔
ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے وکلا ایمل خان مندوخیل اور شیریں مزاری اڈیالہ جیل کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب سرکاری وکیل راجہ نوید حسین اور عدالت کا عملہ بھی کارروائی کے لیے اڈیالہ جیل روانہ ہوچکا ہے۔
حتمی دلائل اور فیصلے کی وضاحت کریںخبر کو مزید مختصر اور مؤثر بنائیں