فائل فوٹو
فائل فوٹو

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کر دیا

اسلام آباد: وزیراعظم کی زیر صدارت میں  وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کا انتخابات کے حوالے سے فیصلہ مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ فیصلہ ہمارے لیے قابل عمل نہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں ای سی سی کے فیصلوں کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں قومی اسپورٹس پالیسی ڈیفر کردی گئی اور سیاسی امور پر گفتگو کا آغاز ہوا۔ سیکرہٹری اور تمام سرکاری افسران اجلاس سے باہر چلے گئے۔

اجلاس میں الیکشن التوا کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورت حال پر غور  کیاگیا۔ شرکا نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو مسترد کردیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق وزیر اعظم ذوالفقارعلی بھٹو کے جوڈیشل مرڈر کے حوالے سے ریفرنس سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے اسے فوری زیر سماعت لانے کیلیے سپریم کورٹ کو خط لکھاجائے،یہ خط  وفاقی وزیر قانون لکھیں گے۔