لاہور(امت نیوز)سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ملک کو درپیش بحرانوں سے نمٹنے کیلئے سول اداروں کو مضبوط کرنے پر زور دیا ہے
ٹائم نیوز میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران نے اس بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا کہ کہ ملک میں سیاسی استحکام کے لیے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ضروری ہیں۔
امریکا کے سب سے معروف ترین ٹائمز میگزین نے اپنے سرورق پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی تصویر شائع کی اورانہیں پاکستان کا مقبول ترین سیاستدان قرار دیا
Imran Khan has been ousted from government and faced an assassination attempt, but remains the most popular politician in Pakistan.
In an exclusive interview, the former Prime Minister shares how he hopes to return to power https://t.co/drxMdSIQbO pic.twitter.com/PQ0Qh3DdIg
— TIME (@TIME) April 4, 2023
میگزین کو انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ انتخابات کے بعد ایک نئے سماجی معاہدے کی ضرورت ہے، جو فوج کے بجائے سیاسی اداروں میں طاقت کا تعین کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ مدینہ جیسی فلاحی ریاست اور شمالی یورپ میں ملنے والے عوامی حقوق بھی ایسے ہی معاہدوں کی بدولت ہیں۔
عمران خان نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے غریب کا زندگی گزارنا مشکل ہوگیا ہے اور لوگ اپنی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کیلیے سخت جدوجہد کررہے ہیں، اس وقت پاکستان معاشی اعتبار سے بدترین صورت حال سے دوچار ہے۔
عمران نے الزام لگایا کہ جن لوگوں نے انہیں مارنے کی کوشش کی وہ اب بھی اقتدار میں ہیں اور وہ خوفزدہ ہیں کہ اگر وہ اقتدار میں واپس آئے تو وہ ان کا احتساب کریں گے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسٹیبلشمنٹ پریشان تھی کہ انھیں کیسے باہر رکھا جائے، جب کہ لوگوں کی توجہ اس بات پر تھی کہ انھیں واپس کیسے لایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کرپشن کو اہم ایشو کے طور پر نہیں دیکھا گیا تو کچھ نہیں ہوسکتا اور اس معاملے میں وہ بطور وزیر اعظم بے بس تھے۔
عمران نے کہا کہ امریکی خارجہ پالیسی پر تنقید کرنے سے کوئی بھی امریکا مخالف نہیں بنتا