اسلام آباد(امت نیوز)حکومتی اتحادی جماعتوں کے اجلاس جاری ہے جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے اور بعد کے حالات کا جائزہ لیا جا رہا ہے،
اجلاس میں انتخابات سے متعلق حکومت کی حکمت عملی کو حتمی شکل دیےجانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں۔
اجلاس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہیں، جبکہ مریم نواز، مولانا فضل الرحمان اور خالد مقبول صدیقی بھی شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے سے متعلق تفصیلی غور جاری ہے۔
سپریم کورٹ کے فیصلے پر حکومتی اتحاد رد عمل دے گا، جبکہ اجلاس کے شرکاء کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دیا جائے گا۔