فائل فوٹو
فائل فوٹو

غلیظ و غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرنے پر کیا دفعہ لگتی ہے؟اسلام آبادہائیکورٹ

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی سندھ ،بلوچستان میں درج مقدمات کیخلاف درخواست پر سماعت اسلام آبادہائیکورٹ نے استفسار کیاکہ آئندہ سماعت پربتائیں غلیظ و غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرنے پر کیا دفعہ لگتی ہے؟پولی کلینک اسلام آباد میں کی گئی بات پر سندھ میں مقدمہ کیسے درج ہو سکتا ہے؟

وامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی سندھ ،بلوچستان میں درج مقدمات کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی،اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے کیس کی سماعت کی ۔

عدالت نے استفسار کیا آئندہ سماعت پربتائیں غلیظ و غیر اخلاقی الفاظ استعمال کرنے پر کیا دفعہ لگتی ہے؟پولی کلینک اسلام آباد میں کی گئی بات پر سندھ میں مقدمہ کیسے درج ہو سکتا ہے ؟

عدالت نے تھانہ موجکوسندھ میں درج ایف آئی آر پڑھنے کی ہدایت کی،عدالت نے کہاکہ ایف آئی آر میں دھمکی کا لفظ نہیں، غلیظ وغیر اخلاقی الفاظ کے استعمال کا لکھا گیا ہے،وکیل مدعی مقدمہ نے کہاکہ کچھ چیزیں ایسی بھی ہیں جو ابھی تک سامنے نہیں آئیں،یہ معاملہ سندھ ہائیکورٹ کا بنتا ہے، اس عدالت کا دائرہ اختیار نہیں۔

عدالت نے وکیل کو ہدایت کی کہ آپ سے جو سوال ہو رہا ہے اسی کا جواب دیں،عدالت نے استفسار کیا کدھر ہے لسبیلہ میں درج مقدمے کا مدعی؟ لسبیلہ میں درج مقدمے کا مدعی عدالتی نوٹس کے باوجود پیش نہیں ہوا۔

عدالت نے کہاکہ آئی جی بلوچستان اور آر پی او آئندہ سماعت پر مدعی کو نوٹس جاری کریں ،عدالت نے کیس کی مزید سماعت مئی کے آخری ہفتے تک ملتوی کردی ۔