اٹارنی جنرل، وزارت خزانہ کے حکام چیف جسٹس کے چیمبر میں پیش ہوئے۔ فائل فوٹو
اٹارنی جنرل، وزارت خزانہ کے حکام چیف جسٹس کے چیمبر میں پیش ہوئے۔ فائل فوٹو

خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر سپریم کورٹ سے رجوع

اسلام آباد: پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں انتخابات کی تاریخ نہ دینے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا، درخواست میں الیکشن کمیشن اور گورنر خیبرپختونخوا کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ گورنرخیبرپختونخوا یکم مارچ کے عدالتی حکم پر عمل نہیں کر رہے،گورنر نے میڈیا پر 28 مئی کی تاریخ کا اعلان کیا بعد میں مگر گئے۔

آئین کے مطابق 90 روز میں انتخابات ضروری ہےں، گورنر خیبرپختونخوا عدالتی حکم کی خلاف ورزی کر رہے ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سپریم کورٹ گورنر خیبرپختونخوا کو انتخابات کی تاریخ دینے کا حکم دے۔