اسلام آباد(امت نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اس سال حج قرعہ اندازی نہیں ہوگی۔قرعہ اندازی کے بغیر تمام 72 ہزار 869 درخواست دہندگان کو حج پر بھیجا جائے گا
انہوں نے بتایا کہ 72 ہزار 869 افراد نے مجموعی طور پر حج پر جانے کیلئے درخواستیں دی تھیں۔
وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مولانا عبدالشکور کے ہمراہ پر یس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس سال مختص کردہ کوٹے سے 37 ہزار زیادہ درخواستیں موصول ہوئی تھیں جبکہ رواں سال ریگولر حج اسکیم کے تحت حج کوٹہ 44 ہزار 190تھا۔
لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ لاَ شَرِيكَ لَكَ pic.twitter.com/KZ6HoJl8Qv
— PMLN (@pmln_org) April 6, 2023
انہوں نے کہا کہ تمام درخواست دہندگان کو حج پر بجھوانے کیلئے اضافی وسائل اور زرمبادلہ کی ضرورت ہوگی جسے پورا کیا جائے گا