لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان سپریم کورٹ کی جانب سے انتخابات کے حوالے سے سنائے جانے والے فیصلے کے بعد قومی اسمبلی میں قرار داد منظور کیے جانے پر کہا کہ اب پوری طرح سے واضح ہو چکا ہے کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ہر حال میں انتخابات سے فرار ہی چاہتی ہے
It is now clear what PDM wants – any which way to get out of elections. They brought in an unconstitutional bill on SC & an NA resolution against Judiciary. Now tomorrow an NSC mtg called to try & use security as pretext for postponement of elections. This will pit armed forces…
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 6, 2023
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ سپریم کورٹ کے حوالے سے ایک غیر آئینی قانون لیکر آئے اور انہوں نےعدلیہ کیخلاف قومی اسمبلی سے ایک قرارداد منظور کی۔
عمران خان نے لکھا کہ اب انتخابات کو التوا میں ڈالنےکی کوشش کرنے اور سکیورٹی کو ایک جواز کے طور پر استعمال کرنے کیلئے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم سرکار کا یہ اقدام مسلح افواج کو عدلیہ ہی نہیں بلکہ براہِ راست قوم کے سامنے لاکھڑا کرے گا۔
اپنے ایک اور ٹویٹ میں پی ٹی آئی چیئر مین نے لکھا کہ آج پاکستان میں مکمل جنگل کا قانون رائج ہے۔ پی ڈی ایم اور ہینڈلرز کا نکاتی ایجنڈا ہے – وہ پی ٹی آئی کے کارکنوں اور قیادت کے خلاف کارروائیاں کریں
Today complete law of the jungle prevails in Pak. PDM & handlers have a one point agenda – that is to go after PTI workers & leadership. It was decided preemptively to arrest Ali Amin Gandapur despite bails. But they will still be decimated in the elections InshaAllah. pic.twitter.com/PU3GILBnjo
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 6, 2023
عمران خان نے مزید لکھا کہ علی امین گنڈا پور کو ضمانتوں کے باوجود گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا لیکن پھر بھی ان شااللہ الیکشن میں شکست کھائی جائے گی۔