اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومتی اتحادنے پنجاب الیکشن سے متعلق نئی حکمت عملی پرصلاح مشورے شروع کردیئے۔ذرائع کے مطابق حکمران اتحادمیں شامل جماعتوں کے کاغذات نامزدگی واپس لئے جانے کا امکان ہے۔ن لیگ،پیپلزپارٹی اورجے یوآئی(ف)کے درمیان باضابطہ مشاورت مکمل ہوگئی۔3رکنی بینچ کے فیصلے کومستردکرنے کے بعدالیکشن کے عمل کاحصہ نہ بننے پراتفاق کرلیاگیا۔
ذرائع کے مطابق حکومتی اتحادکے امیدواروں نے پنجاب میں انتخابی سرگرمیاں روک دیں،الیکشن کمیشن کے 8مارچ کے شیڈول کے مطابق پنجاب اسمبلی کاالیکشن 30اپریل کوہوناتھا،شیڈول کے تحت حکومتی اتحاد نے 14مارچ تک کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے،19اپریل تک پنجاب اسمبلی الیکشن کے امیدوارکاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف قانونی چارہ جوئی اورمستقبل کی حکمت عملی بھی طے کرلی گئی۔سپریم کورٹ پریکٹس اینڈپروسیجربل کوہرصورت نافذکرنے پربھی اتفاق کیاگیا۔