کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے صوبے کی 313 رہائشی سکیموں کوغیرقانونی قرار دیدیاہے۔ڈائریکٹرٹاؤن پلاننگ سندھ ماسٹرپلان اتھارٹی نے غیرقانونی رہائشی سکیموں کی فہرست جاری کردی ہے۔
فہرست میں صوبے کی 28 اضلاع کے 37 تعلقوں کی 313 رہائشی اسکیموں کوغیرقانونی قراردیا گیا ہے۔غیرقانونی رہائشی اسکیموں میں ضلع حیدرآباد کی 20،نوشہرو فیروز74،میرپورخاص 23 ،مٹیاری 18،سکھر14، خیرپور19،نوابشاہ 24 ،لاڑکانہ 11 ، سانگھڑ 47 ،جیکب آباد 17،کشمور3، سجاول ایک اورٹھٹھہ کی 26 سوسائٹیاں شامل ہیں۔
حکام کے مطابق تمام اضلاع کے شہری کسی بھی سوسائٹی میں پلاٹس یا گھرلینے سے پہلے تصدیق ضرورکریں۔