خانپور(اُمت نیوز)گزشتہ روز اسکول جاتے ہوئے اغوا کیے گئے مغوی بچوں کی دادی نے ڈاکوؤں سے بچوں کو رہا کردینے کی التجا کی ہے۔ درد ناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ڈاکٹر خاندان کے بچے گھر سے اسکول جاتے ہوئے اغوا کرلیے گئے تھے، جو تاحال بازیاب نہیں کروائے جا سکے
جب کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر پھیل چکی ہے۔
واقعے کے بعد سے مغوی بچوں کے اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہیں جب کہ بچوں کی دادی نے سوشل میڈیا پر ڈاکوؤں سے رہائی کی التجا کردی ہے۔
بچوں کی دادی نے ڈاکوؤں کو روتے ہوئے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بچے بیمار ہیں، مبارک مہینے کا واسطہ، بچوں کو گھر چھوڑ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اغوا کار بھائیوں سے اپیل کرتی ہوں کہ بچوں کو چھوڑ دو۔بچے صبح اسکول بھی بھوکے روانہ ہوئے تھے۔ دوسری جانب 24 گھنٹے گزر گزرنے کے بعد بھی خانپور پولیس مغوی بچوں کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔اس سلسلے میں ڈی پی او رضوان عمر گوندل کا کہنا ہے کہ تمام تر وسائل بروئے کار لاکر بچوں کو تلاش کیا جا رہا ہے۔
خان پور ضلع رحیم یار خان سے ڈاکٹر حسن کے دو بچوں کو سکول جاتے ہوئے اغوا کر لیا گیا۔
یہاں ہمارے بچے محفوظ نہیں اور حکومت سیاسی انتقام کو توشہ آخرت سمجھ کے مصروف عمل ہے۔ pic.twitter.com/BMpJ6JZSBU— Mahboob Sattar (@SattarMahboob) April 7, 2023
واضح رہے کہ خان پور میں اغوا کاروں نے سابق ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال خان پور ڈاکٹر حسن محمود کے بچوں کو گزشتہ روز صبح اسکول جاتے ہوئے راستے سے اغوا کیا تھا۔ بچوں کی والدہ بھی ڈاکٹر ہیں۔ 11 سالہ شایان اور 7 سالہ سبحان گاڑی پر ڈرائیور کے ساتھ اسکول جا رہے تھے کہ راستے میں ڈاکوؤں نے روک کر اغوا کرلیا۔
اغوا کیے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے، جس میں تین اغوا کار دیکھے جا سکتے ہیں۔ واقعے کے بعد شہر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر واردات کا مقصد اغوا برائے تاوان لگتا ہے، تاہم مغوی بچوں کی تلاش کے لیے تمام وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں۔
اسلام علیکم ۔۔ گزشتہ کئی دہائیوں سے تحصیل صادق آباد خاص طور پر ڈاکوؤں نشانہ چلا آ رہا ہے مگر اب خان پور میں ڈاکٹر فیملی کے دو کمسن بیٹوں کا دلیری سے اغوا کا واقع نا قابل برداشت ہے ڈی پی او ماں کی فریاد سنیں اور چوبیس گھنٹوں میں برآمد کر کے ماں اور ضلع کے عوام پر رحم کریں pic.twitter.com/YTulnfNzpw
— Kamran Anwar (@KamranA30954350) April 8, 2023