ایرانی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے، فائل فوٹو
ایرانی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے، فائل فوٹو

پاکستان آئی ایم ایف کا رکن ہے، بھکاری نہیں ،اسحاق ڈار

اسلام آباد(امت نیوز)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا رُکن ہےکوئی بھکاری نہیں ۔پاکستانی وفد کو اجلاس میں شرکت سے کوئی نہیں روک سکتا۔ وزیراعظم کے کہنے پر دورہ امریکہ ملتوی کیا
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے دورہ امریکہ کی منسوخی کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں آج امریکہ روانہ ہونا تھا اور پرسوں سے ورلڈ بینک سے اسپرنگ میٹنگ میں شرکت کرنی تھی لیکن آئی ایم ایف اجلاس سے متعلق میڈیا پر قیاس آرائیاں ہو رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی اپریل میں سپرنگز اور سالانہ میٹنگز ہوتی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آئینی بحران کی کیفیت ہے، بحیثیت قوم ہم ایک بھنور میں پھنسے ہوئے ہیں، وزیراعظم کے کہنے پر میں نےدورہ امریکہ ملتوی کر دیا ہے۔
ذرائع ابلاغ میں یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ اسحاق ڈار نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے ساتھ 10 اپریل سے ملاقاتیں شروع کرنا تھیں، لیکن یہ دورہ ملک میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا
وزیر خزانہ نے  مقامی ذرائع ابلاغ پر کی جانے والے قیاس آرائیوں کے حوالے سے کہا کہ کوئی کہہ رہا ہے کہ مجھے آئی ایم ایف نے منع کر دیا ہے، مجھے آئی ایم ایف منع نہیں کر سکتا، پاکستان آئی ایم ایف کا ممبر ہے بھکاری نہیں ہے۔
انہوں نے مزید  کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے بین الاقوامی ادائیگیوں میں تاخیر نہیں ہوئی جبکہ آئی ایم ایف سے اسٹاف لیول معاہدہ ہونے والا ہے۔