لاہور(اُمت نیوز) پاکستان آرمی کے فرسٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے)لانگ کورس کے میجر جنرل اظہر علی سید 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔مرحوم کی نمازجنازہ میں بڑی تعداد میں حاضر اور ریٹائرڈ عسکری اور سول شخصیات کے ساتھ ساتھ عزیز و اقارب نے بھی شرکت کی فرسٹ پی ایم اے لانگ کورس پاک آرمی کے کمیشنڈ آفیسرز کا اولین لونگ کورس ہے،پہلے پی ایم اے لانگ کورس کے آفیسرز نے جنوری 1948 میں پی ایم اے میں ٹریننگ کا آغاز کیا اور 4 فروری 1950 میں کمیشن حاصل کیا۔ یہ بھی پڑھیں: حیدر آباد؛لوکل گورنمنٹ کے ضمنی انتخابات کی تاریخ بڑھا دی گئیمیجر عزیز بھٹی شہید نشانِ حیدر نے بھی پہلے پی ایم اے لانگ کورس میں کمیشن حاصل کیا تھا،پہلا پی ایم اے لونگ کورس 80 کیڈٹس پر مشتمل تھا،میجر جنرل اظہر علی سید نے الیکٹرک اینڈ میکینیکل انجینئرنگ کور میں کارہائے نمایاں انجام دئیے۔میجر جنرل اظہر علی سید کا شمار معمر ترین ریٹائرڈ آرمی آفیسرز میں سے تھا ،انہیں آرمی گریوو یارڈراولپنڈی میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا،آپ کے سوگواران میں ایک بیوہ اور عزیز و اقارب شامل ہیں۔