فوج میری ہے میں نے ہمیشہ اس کا دفاع کیا اور کرتا رہوں گا، فائل فوٹو
فوج میری ہے میں نے ہمیشہ اس کا دفاع کیا اور کرتا رہوں گا، فائل فوٹو

حکومت نے سپریم کورٹ اصلاحات بل صدر کودوبارہ بھجوا دیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ اصلاحات بل دوبارہ صدر مملکت کو بھجوا دیا۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے حکومت نے عدالتی اصلاحات بل (سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل) قومی اسمبلی اور سینیٹ سے پاس کروا کر صدر مملکت عارف علوی کو بھجوایا تھا تاہم صدر نے عدالتی اصلاحات بل 2023 آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت نظر ثانی کیلیے پارلیمنٹ کو واپس بھیجوا دیا تھا۔

انہوں نے موقف اپنایا تھا کہ بادی النظر میں یہ بل پارلیمنٹ کے اختیار سے باہر ہے، بل قانونی طور پر مصنوعی، ناکافی ہونے پر عدالت میں چیلنج کیا جا سکتاہے، بل کی درستگی کیلیے جانچ پڑتال پوری کرنے ،دوبارہ غور کرنے کیلیے واپس کرنا مناسب ہے۔اب حکومت نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بل منظور کروا کر صدر مملکت کو دوبارہ بھجوا دیا ہے۔ صدر عارف علوی نے 10 دن میں بل پر دستخط نہ بھی کیے تو یہ قانون بن جائے گا۔