مظفرآباد : سپریم کورٹ آزادکشمیر نے متنازع تقریر کیس میں سردار تنویر الیاس سے تحریری جواب مانگ لیا، عدالت نے سردار تنویرالیاس کو تحریری جواب دینے کیلیے 2 ہفتے کی مہلت دیدی۔
آزادکشمیر سپریم کورٹ میں فل بنچ کی توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ،سردار تنویر الیاس نے دیر سے آنے کی معافی مانگ لی ۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہاکہ آپ نے اعلیٰ عدالتوں کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کی، وضاحت کریں ،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کو کس نے کہا عدالتوں سے متعلق ایسے بیانات دیں؟
چیف جسٹس نے کہاکہ ہم نوکری نہیں کر رہے، ہم عزت کیلیے کام کر رہے ہیں،آپ جب ہماری ڈومین میں گھسیں گے تو ہم آپ کو چھوڑیں گے؟ہمیں کوئی پراسس کرنے کی ضرورت نہیں، ہم 6 ماہ سے زیادہ بھی سزادے سکتے ہیں۔
سپریم کورٹ نے سردار تنویر الیاس سے تحریری جواب مانگ لیا،سردار تنویر الیاس کو تحریری جواب دینے کیلیے 2 ہفتے کی مہلت دیدی۔