ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے فیصلہ سنایا،فائل فوٹو
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے فیصلہ سنایا،فائل فوٹو

تنویز الیاس عدالت کے احکامات پر عمل نہیں کر رہے تھے ، فواد چوہدری

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی اپنی جماعت کے وزیراعظم آزاد کشمیر تنویز الیاس عدالت کے احکامات پر عمل نہیں کر رہے تھے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ آج آزاد کشمیر کے وزیر اعظم کو توہین عدالت میں نااہل کیا گیا، پاکستان کے وزیراعظم کو بھی اس سے سبق سیکھنا چاہیے۔

رہنما تحریک انصاف نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر عدالت کے احکامات پر عمل نہیں کر رہے تھے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے پارلیمنٹ میں بیٹھنے پر وکلا خفا ہیں، لگتا ہے اب تو ان پر بھی ریفرنسز فائل ہورہے ہیں، فائز عیسیٰ کے اردگرد آصف زرداری اور اسحاق ڈار بیٹھے تھے، آدمی اپنی صحبت سے پہچانا جاتا ہے۔

اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کے احاطے میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ شہبازشریف نے ایک ٹویٹ کیا ہے کہ ایک سال بڑا مشکل تھا، ان کو اس سال کو یاد کرنےکی ضرورت نہیں تھی، پورا سال آئین اور انسانی حقوق کی خلاف وزریوں کا سال رہا، وزیراعظم فوری استعفی دیں،ان کا استعفیٰ ہی سب بحرانوں سے نکلنےکا حل ہے۔