اسلام آباد: بھارت نے پاکستان اور چین کے اعتراضات اور تحفظات نظر انداز کرکے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 اجلاس بلا لیا۔
ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے سرینگر میں جی 20 اجلاس بلانے پر پاکستان کو سخت اعتراض ہے۔ مئی کے آخری ہفتے میں جی20 ممالک اجلاس مقبوضہ کشمیر میں بلانا غیرذمے دارانہ عمل ہے۔
چین اور پاکستان کی شدید مخالفت کے باوجود بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیر میں جی 20 ممالک کے مندوبین کی میزبانی کے لیے بڑے پیمانے پر تیاریاں کر رہا ہے اور اس مقصد کے لیے سرینگر کو ہنگامی بنیادوں پر ’اسمارٹ سٹی‘ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں جی 20 اجلاس 22 سے 24 مئی کے دوران شیڈول ہے۔