اسلام آباد(امت نیوز)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں شرکت کے حوالے سے وضاحت جاری کردی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ اسمبلی میں سیاسی بیانات کے بعد میں وضاحت کیلئے تقریر کی درخواست کی، میرے اجلاس میں بیٹھنے کے حوالے سے اعتراض باعث حیرت ہے،
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ عدلیہ کے فرد کی حوصلہ افزائی کیلئے مجھے درمیان میں بٹھایا گیا، آئین کی گولڈن جوبلی تمام شہریوں کیلئے باعث مسرت ہے۔ تقسیم کے بیج نہ بونا بہترین مفاد میں ہے۔