ڈاکٹر نازنین نے گلگت بلتستان کی پہلی خاتون شکاری کا اعزاز حاصل کر لیا

ہنزہ (اُمت نیوز)ہنزہ سے تعلق رکھنے والی ڈاکٹر نازنین امان نے 42 انچ لمبی سنگ والی ہمالین آئبکس کا کامیاب شکار کرکے گلگت بلتستان کی پہلی خاتون شکاری کا اعزاز حاصل کرلیا۔
محمکہ وائڈ لائف کے آفسر شبیر رومی نے کامیاب شکار کی تصدیق کرتے ہوے بتایا کی نازنین امان نے گلگت بلتستان کی پہلی وائڈ لائف شکاری خاتون ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
ڈاکٹر نازنین نے کامیاب شکار ہنزہ کے علاقے بٹھورہ حسینی میں سطح سمندر سے 3500 میٹر کی بلندی پر کیا جس کے لیے شکاری نے ایک لاکھ 80 ہزار روپے ادا کیے ، نازنین اور ان کی ٹیم کو شکار کرنے کے لیے چار دن لگے۔
واضح رہے کہ کنزرویشن ہنٹنگ کے فیس کی 80 فی صد رقم مقامی لوگوں کو ملتی ہے