مظفرآباد: آزادکشمیر ہائیکورٹ کا سردار تنویر الیاس کی نااہلی کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
تحریری فیصلے میں کہا گیاہے کہ تنویر الیاس توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ،تنویر الیاس کو 2 سال کیلیے نااہل کیاگیاہے۔
عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیاہے کہ تنویر الیاس نے عوامی مقامات پرعدلیہ کا وقار مجروح کیا،تنویر الیاس نے عدالت کے سامنے غیر مشروط معافی مانگی ہے،تنویر الیاس2 سال تک ممبرقانون ساز اسمبلی بننے کے اہل نہیں،تحریری فیصلے میں مزید کہاگیا ے کہ تنویر الیاس کو وزیراعظم کے عہدے سے بھی نااہل قراردیا جاتا ہے۔
یاد رہے کہ سردار تنویر الیاس حلقہ ایل اے 15 باغ سے الیکشن جیت کر اسمبلی میں آئے تھے، وہ 27 جولائی 2021 کو اسمبلی رکن منتخب ہوئے اور 18 اپریل 2022 کو سردار تنویر الیاس نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔