فائل فوٹو
فائل فوٹو

الیکشن ایکٹ میں ترمیم، چیئرمین سینیٹ نے پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی

اسلام آباد: چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے الیکشن ایکٹ کی شق 57 ون اور 58 میں ترامیم کے معاملے پر پارلیمانی کمیٹی تشکیل دیدی۔

چیئرمین سینیٹ نے کمیٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی مشاورت سے تشکیل دی ہے جو 10 روز میں الیکشن ایکٹ میں ترامیم تجویز کرے گی۔ انتخابی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعہ کے روزطلب کیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بیرسٹر علی ظفر، دلاور خان، کامران مرتضٰی اور تاج حیدر کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ رکن اسمبلی نوید قمر، محسن شاہنواز رانجھا کوبھی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔