کراچی: صوبائی کابینہ نےسندھ الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی کےقیام کےقانون کی منظوری دے دی۔
حکومت سندھ کی جانب سے اہم اور تاریخی اقدام سامنے آیا ہے کیوںکہ صوبائی کابینہ نے سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کے قانون کی منظوری دیدی ۔
اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ اب صوبے میں پیدا ہونے والی بجلی کی تقسیم سندھ حکومت کرے گی۔
Sindh Cabinet has today approved the draft law establishing the Sindh Electric Power Regulatory Authority. This is a landmark decision of #SindhGovt which will enable us to provide cheaper electricity to the people of our province pic.twitter.com/cZEZusEDyG
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) April 12, 2023
مرتضی وہاب نے کہا کہ یہ سندھ حکومت کا ایک تاریخی فیصلہ ہے، اب سندھ کے لوگوں کو سستی بجلی فراہم کرسکیں گے۔