گل مہر سٹی کے تحت پلاٹوں کی قرعہ اندازی،گورنر مہمان خصوصی تھے

کراچی (کامرس رپورٹر) گل مہر کے تعاون سے جے ڈی سی دستر خوان پر 3 روزہ سحری کے آخری روز گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیئرمین گل مہر کیپٹن ندیم خان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں ہر چیز کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرتی نظر آتی ہیں اور ایک متوسط طبقے کے لیے اپنے گھر کا حصول انتہائی مشکل کام ہے اور ہم نے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت ہی کم قیمت پر پلاٹ دینے کا فیصلہ کیا تاکہ متوسط طبقہ خوش حال ہو سکے مال اور دولت تو انسان ساری عمر کماتا ہے مگر کچھ کام انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے اور اپنی آخرت کے لیے بھی کرنے چاہییں۔ کیپٹن ندیم خان نے گورنر کامران خان ٹیسوری کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کروڑوں روپے کی مالیت کے پلاٹوں کی قرعہ اندازی گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عوام کے سامنے 3 خوش نصیب لوگوں کی پرچیاں نکال کر کی اور ان کو گل مہر کی جانب سے پلاٹ ملنے پر مبارک باد دی۔ گل مہر کے چیف ایگزیکٹو عاطف باری نے جے ڈی سی کے کارکنان اور ظفر عباس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہم سب کا فرض ہے کہ ہم سب اپنی دسترس کے مطابق ایک دوسرے کی مدد کریں اور تہیہ کریں کہ ایک دوسرے کی سفید پوشی کا بھرم برقرار رکھنے کے لیے ایک دوسرے کے مددگار بنیں گے۔

 

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمارے ملک اور اس کے عوام پر اپنا خاص فضل و کرم فرمائے۔ جے ڈی سی چیف ظفر عباس نے اس موقع پر گل مہر کے چیئرمین کیپٹن ندیم خان، چیف ایگزیکٹو عاطف باری، ایگزیکٹو ڈائریکٹر مارکیٹنگ کاشف ظفر، جنرل منیجر عمران علی، سینئر منیجر علی مہدی اور دیگر ٹیم کے جذبے کو سراہا اور کہا کہ ملک اور بالخصوص کراچی کو ایسے لوگوں کی ضرورت ہے جو اس ملک کے لیے کچھ کر جانے کا عزم رکھتے ہوں ہم نے لوگوں کی سفید پوشی برقرار رکھنے کا عزم کر رکھا ہے جسے پورا کرنے کے لیے مخیر حضرات کے تعاون کے شکر گزار ہیں۔ 19 ویں روزے کی شام میں گل مہر کے ہیڈ آفس میں 9 خوش نصیبوں کو کروڑوں روپے مالیت کے 9 پلاٹوں کی قرعہ اندازی کے پروگرام میں مہمان خصوصی جے ڈی سی کے چیف ظفر عباس نے شرکت کی۔ اس موقع پر کیپٹن ندیم خان، چیف ایگزیکٹو عاطف باقر، ایگزیکٹو منیجر مارکیٹنگ کاشف ظفر نے میڈیا کے سامنے فیس بک پر ویڈیو شیئر کرنے والے 9 خوش نصیبوں کو پلاٹوں کی قرعہ اندازی کی گئی جسے دو لاکھ سے زائد لوگوں نے شیئر کیا جس میں سے پچیس لاکھ روپے مالیت کے نو پلاٹ خوش قسمت لوگوں میں قرعہ اندازی کے بعد فیس بک میسنجر پر جے ڈی سی کے آفیشل پیج سے میسج کر کے اطلاع دی گئی۔