لاہور(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن کے اغوا پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم نے لکھا کہ پی ٹی آئی کے سینئر لیڈر علی امین گنڈا پور کو جب اغوا کیا گیا تو ڈی پی او نے ڈیرہ اسماعیل خان کی عدالت میں سیشن جج کو بتایا کہ توہین عدالت کا چارج لیں گے لیکن ’اوپر سے‘ احکامات ملنے پر علی امین کو اپنی تحویل میں لینا پڑا
When Ali Amin was abducted, the DPO told sessions judge in DIK that he would take a contempt charge but had to take custody of Ali Amin as orders came "from above". Today, my security incharge Iftikhar Ghumman has been abducted. This is all part of London Plan where Nawaz Sharif
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 12, 2023
پی ٹی آئی کے چیئر مین نے کہا کہ آج میرے سکیورٹی انچارج افتخار گھمن کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ یہ سب لندن پلان کا حصہ ہے جہاں نواز شریف کو میری پارٹی کو کچلنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب میرے قریبی لوگوں کو، میری قیادت کے ساتھ، آئین اور قانون کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستان بھر میں ہراساں کیا جا رہا ہے، اغوا کیا جا رہا ہے، تشدد کیا جا رہا ہے اور شرمناک مقدمات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔