سلام آباد(امت نیوز)سردار الیاس کی نااہلی کے بعد پیپلزپارٹی آزاد کشمیر میں جیالا وزیراعظم لانے کے لیے متحرک ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر میں اپنا وزیراعظم لانے کے لیے پی ڈی ایم جماعتوں کے ساتھ مشاورت شروع کردی۔
پی ڈی ایم کی آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں بیس نشتیں ہیں جن میں سے 12 پیپلزپارٹی کے پاس ہیں۔ پی ڈی ایم کو آزاد کشمیر میں اپنا وزیراعظم لانے کے لیے مزید 7 ارکان کی حمایت درکار ہے۔
مطلوبہ تعداد اور اراکین کی حمایت حاصل کرنے کے لیے پیپلزپارٹی نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں منتخب ہونے پی ٹی آئی کے ناراض ارکان سے رابطوں پر غور بھی شروع کردیا۔
واضح رہے کہ ایک روز قبل سردار الیاس کو توہین عدالت پر عدالت نے وزیراعظم کے عہدے سے ہٹاتے ہوئے انہیں ایک سال عوامی عہدے کے لیے نااہل قرار دیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے اُن کی نااہلی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا جس کے بعد آزاد کشمیر کے علاقے باغ کی نشست خالی ہوگئی۔