چیف جسٹس نے نظریہ ضرورت دفن کردیا،بیرسٹر اعتزاز احسن

لاہور(اُمت نیوز)سینئر سیاستدان اور معروف قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہاہے کہ شہبازشریف کی نااہلی دودن کی بات ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال ڈٹ کر آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹراعتزاز احسن کاکہناتھا کہ رانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں ہو سکتا ہے الیکشن 8 اکتوبر کو بھی نہ ہوں ،اکتوبر میں بھی یہ کہہ سکتے ہیں کہ پیسے نہیں ، سکیورٹی نہیں؟
نگران حکمران 90 دن سے آگے نہیں چل سکتے۔ اعتزاز احسن نے کہاکہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال ڈٹ کر آئین کے ساتھ کھڑے ہیں،چیف جسٹس نے نظریہ ضرورت دفن کردیا
ان کاکہناتھا کہ نظریہ ضرورت نے ہمیشہ خرابی پیدا کی،انہیں اندازہ نہیں ، ایک لاوا پک رہاہے،لوگ چیف جسٹس کیلئے پہرہ دینے کو تیار ہیں،
اعتزاز احسن نے کہا کہ کچھ قابل لوگ بھی نظریہ ضرورت کے ساتھ کھڑے ہیں، یہ تقسیم اب نہیں چلے گی
۔ انہوں نے کہاکہ نظریہ ضرورت کے ساتھ کھڑے کچھ جج ہمارے ساتھ آجائیں گے،ججز بحالی تحریک میں تو نوازشریف جاتی امرا سے نکل ہی نہیں رہے تھے
،نوازشریف کو این پیٹرسن کا فون آتا تو یہ شیر بن گئے،نوازشریف کو اطلاع ملی کی کامونکی میں پولیس نے پٹائی کرنی ہے،
نوازشریف لیگی رہنما محمد ریاض کے گھر سے 5 گھنٹے بعد نکلے۔ سینئر قانون دان کا کہناتھا کہ 5 ججز نے بحث سنی، دو نے نہیں،
بنچ کا حصہ نہ رہنے والے 2 ججز کیسے کہہ سکتے ہیں کہ انہیں بھی شمار کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی اجلاس میں شرکت،
آئی ایم ایف نے سٹاف لیول معاہدہ کی منظوری کی یقین دہانی