ریلی کی سیکیورٹی پر تقریبا 2 ہزارسیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔ فائل فوٹو
ریلی کی سیکیورٹی پر تقریبا 2 ہزارسیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔ فائل فوٹو

یوم القدس کی مرکزی ریلی کے لیے سیکیورٹی و ٹریفک پلان جاری

کراچی میں یوم القدس کی مرکزی ریلی کے لیے سیکیورٹی اور ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے، جو آج 3 بجے نمائش چورنگی سے شروع ہوگی۔

نمائش چورنگی سے شروع ہونے والی ریلی کا اختتام تبت سینٹر پر ہوگا جس سے متعلق ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا ہے کہ ریلی کی سیکیورٹی پر تقریبا 2 ہزارسیکیورٹی اہلکار تعینات ہوں گے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ریلی کے روٹ کی اطراف کی تمام سڑکوں کو کنٹینرز لگا کر بند کیا جارہا ہے اور ٹریفک کے لیے متبادل راستے رکھے گئے ہیں۔

پولیس نے مزید بتایا کہ نمائش آنے والے ٹریفک کو سولجر بازار کی جانب موڑا جائے گا اور تبت سینٹر سے ٹریفک کو نیو ایم اے جناح روڈ اور لکی اسٹاربھیجا جائے گا۔ ریلی کے اختتام پر تمام روڈ کھول دیے جائیں گے۔