فائل فوٹو
فائل فوٹو

ناموراداکار و ہدایت کارڈاکٹر خالد سعید بٹ انتقال کر گئے

لاہور: نامور پاکستانی اداکار، ہدایت کار اور مصنف ڈاکٹر خالد سعید بٹ گزشتہ روز انتقال کرگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر میں جاری کردہ ٹویٹ میں عثمان خالد بٹ نے اس افسوسناک خبر سے آگاہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ میرے پیارے والد  ڈاکٹر خالد سعید بٹ 13 اپریل کی رات انتقال کرگئے۔ ان کی خواہش کے مطابق نمازِ جنازہ نماز جمعہ کے بعد خالد مسجد لاہور میں ادا کی گئی۔

عثمان خالد بٹ نے لکھا کہ فنون لطیفہ کے میدان میں میرے والد کی خدامت کئی گنا ہیں اور پاکستان کے فنون و ثقافت میں ان کا تعاون بے پناہ ہے۔ وقت آنے پر ہم ان کے بارے میں تفصیل سے بات کریں گے۔

انہوں نے ڈاکٹر خالد سعید بٹ کی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے لکھا کہ وہ پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے بانی ڈائریکٹر جنرل رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ لوک ورثہ کے سابق ڈی جی، سابق ایم ڈی این اے ایف ڈی ای سی اور سابق ڈی جی نیشنل ہجرہ کونسل تھے۔

عثمان خالد بٹ نے مزید لکھا کہ وہ اسٹیج اور اسکرین کے ایک معزز اداکار، ہدایت کار اور مصنف تھے۔ وہ پاکستان ٹیلی ویژن کے کئی اداکاروں کے کیریئر کے آغاز کے ذمہ دار تھے۔ انہیں حکومت کی جانب سے صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا جاچکا ہے۔