ملک میں دہشت گردی واپس کیوں آئی، کون لایا؟،شہباز شریف

اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو دیے گئے اربوں روپے کے وسائل کہاں استعمال ہوئے؟ ان کا جواب لینا ہوگا۔
قومی سلامتی کے اِن کیمرا اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں 80 ہزار سے زائد قربانیاں دی ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے شہدا کی عظیم قربانیوں سے امن بحال ہوا تھا، یہ محنت چار سال میں ضائع کر دی گئی۔
شہباز شریف نے کہا کہ ملک میں دہشت گردی واپس کیوں آئی، کون لایا؟
انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں نے دہشت گردی کے خاتمے اور فاٹا اصلاحات کے تحت رقوم دی تھیں، وہ کہاں گئیں؟