کراچی (اسٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی میں ریٹینر شپ پر بھرتی ملازم ندیم یوسف مسیح نے خودکشی کرلی ۔ ملتان ایئر پورٹ کے ٹھیکیدار نے اے پی ایس ملازم کو ملازمت سے برطرف کردیا تھا ۔ ایئر پورٹ پر ریٹینر شپ پر کام کرنے والے ملازمین کا کہنا ہے کہ ان کے ساتھی نے حالات سے تنگ آکر خودکشی کی ہے ۔
ملازمین کے مطابق ٹھیکیدار کے منیجر نعیم نواز نے پوچھنے پر بتایا کہ سی اے اے نے تنخواہیں نہیں دی ۔جس کی وجہ سے جینیٹوریل اسٹاف کو بھی تنخواہیں نہیں دی گئی ۔ملازمین کا کہنا ہے کہ ٹھیکیدار کی جانب سےچھوٹی چھوٹی باتوں پر غیر حاضری لگا دینا،،بیماری یا کسی بھی گھریلو مسائل کے پیشِ نظر چھٹی یا ایکسچینج ڈیوٹی نہ کرنے دینا معمول کی بات ہے ۔اسی طرح من پسند اور سفارشی ملازمین کو نوازنا جبکہ باقی عملے پر ڈیوٹی کا بوجھ ڈال دینا تقریباً روز کا معمول بن چکا ہے جس پر ریٹینر شپ پر خدمات انجام دینے والے ملازمین عید تہوار بھی اذیت میں گزارنے پر مجبور ہیں ۔
تاہم اس حوالے سے ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملتان ائرپورٹ کےجینیٹوریل سٹاف ممبر متوفی ندیم یوسف (ایم/ایس-او پی ایل) کمپنی کا ملازم تھا،متوفی ندیم یوسف گزشتہ دو دنوں سے لاپتہ تھا،رات دس بجکر پچاس منٹ پر ندیم کی لاش ڈیرہ اڈے کے علاقے سے ملنے کی افسوس ناک اطلاع ملی ،متوفی کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر کے پولیس نے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ مبینہ خودکشی کو اس کے مالی حالات یا تنخواہ کی عدم ادائیگی سے جوڑنا قبل از وقت ہوگا، متوفی کو ایسٹر تہوار سے قبل ٹھیکیدار نے نصف تنخواہ ادا کر دی تھی۔کنٹریکٹرکے مطابق متوفی ایک ماہ کے دوران ڈیوٹی سے اکثر غیر حاضر رہا جو تنخواہ میں کٹوتی کا باعث بنا۔
متوفی کو ایسٹر تہوار سے قبل ٹھیکیدار نے نصف تنخواہ ادا کر دی تھی۔کنٹریکٹرکے مطابق متوفی ایک ماہ کے دوران ڈیوٹی سے اکثر غیر حاضر رہا جو تنخواہ میں کٹوتی کا باعث بنا