file photo

پشاور پولیس کے چھاپے ،18 ملزمان گرفتار

پشاور(کرائمزرپورٹر)پشاور پولیس کے چھاپے -مختلف جرائم میں ملوث 18ملزمان گرفتارکرلیے۔تھانہ بڈھ بیر پولیس نے 11قمار باز کوپکڑ لیا-داوپر لگی رقم برآمدکرلی-تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث 7ملزمان دھر لیے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈھ بیر پولیس نے قمار بازی میں مصروف 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گزشتہ روز تھانہ بڈ ھ بیر پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ نواحی علاقہ بن غازی میں چند افراد قماربازی میں مصروف ہیں جس پر ایس ایچ او اعجاز اللہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موقع پر پہنچ کر قمار بازی میں مصروف 11 ملزمان کاشف، تسکین احمد، سلمان، تیمور، اسماعیل، عدنان، وقاص، حبیب، جلال، بادام شیر اور ریاض کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کا تعلق شہر مختلف نواحی علاقوں سے ہے جو بن غازی کی حدود میں قمار بازی میں مصروف تھے۔ گرفتار ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے جن کے فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دھر لیا گیا جنہوں نے ابتدائی تفتیش کے دوران قمار بازی میںملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے قبضے سے آلات قمار بازی اور دائو پر لگی رقم 70 ہزار روپے بھی برآمد کر لی ۔ تمام ملزما ن کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔قبل ازیں تھانہ بھانہ ماڑی پولیس نے مختلف جرائم میں ملوث 7ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے آلات قمار بازی اور دائو پر لگی17ہزار روپے کی نقدی ،پستول ،کارتوس اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمد ہوئی ۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ بھانہ ماڑی مدثر حیات نے گزشتہ روز کارروائی کے دوران مختلف جرائم میں ملوث 7 ملزمان دلدار، اطلس، مشتاق، عجب، غفران،نورزادہ اور سیف اللہ کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور کے مختلف علاقوں سے ہے جوکہ قماربازی، آئس فروشی سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں۔خفیہ اطلاعات پر گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران مختلف جرائم کا اعتراف کرلیا ۔گرفتار ملزمان کے قبضے سے آلات قمار بازی، دائو پر لگی رقم 17ہزارروپے، دو عدد پستول اور ہزاروں روپے مالیت کی آئس بھی برآمدکرلی گئی۔گرفتار ملزمان سے مختلف زاویوں پر تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔