امریکی سفارت خانہ کے وفد میں مائیکل مرفی، اسامہ حنیف اور نوید غازی شامل تھے، فائل فوٹو
امریکی سفارت خانہ کے وفد میں مائیکل مرفی، اسامہ حنیف اور نوید غازی شامل تھے، فائل فوٹو

مجرم ظاہر جعفر نے سزائے موت کیخلاف اپیل دائر کر دی

اسلام آباد: نور مقدم قتل کیس میں مجرم ظاہر جعفر نے سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔

مجرم ظاہر جعفر نے اسلا م آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی ،درخواست میں موقف اختیار کیاگیاہے کہ ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ نے شواہد کا درست جائزہ نہیں لیا،جن شواہد کو پذیرائی دی گئی وہ قانون شہادت کے مطابق قابل قبول نہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا سزائے موت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے ،سزائے موت کالعدم قرار دیتے ہوئے بری کرنے کا حکم دیا جائے ۔