ننگرپارکر(امت نیوز)تھرپارکر کے علاقے ننگر پارکر میں ایک کنویں سے لڑکی اور لڑکے کی لاشیں دریافت ہوئی ہیں جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی۔
تھرپارکر پولیس کے مطابق ننگر پارکر کے نواحی گاؤں دورا چند میں کنویں سے دریافت ہونے والی لاشوں میں سے لڑکی کی عمر 17 سال جبکہ لڑکے کی 22 سال تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق لڑکے کی جیب سے ایک خط بھی ملا ہے، دونوں مبینہ طور پر شادی کرنا چاہتے تھے، لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے تعلقہ اسپتال ننگر پارکر منتقل کردی گئی ہیں
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos