کوئٹہ (اُمتنیوز) کوئٹہ کے علاقے کچلاک بائی پاس پر 20 اونٹ پرسرار بیماری کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ اونٹوں کی ہلاکت زہریلی جڑی بوٹیاں کھانے سے ہوئی، مالک نے نقصان سے بچنے کیلئے مردہ اور بیمار اونٹوں کو ذبح کر کے کوئٹہ کی مارکیٹوں میں فروخت کیلئے بھیج دیا تاہم پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
اونٹوں کے ریوڑ کی نگرانی کرنے والے مزدور نے بتایا کہ ریوڑ میں 50 سے زائد اونٹ تھے جو سوئی سے کوئٹہ میں بیچنے کیلئے لائے گئے تھے، سحری کے وقت اونٹوں کی حالت خراب ہوئی اور ایک کے بعد 20 اونٹ مر گئے۔
اونٹوں کی پراسرار ہلاکت اور گوشت کی فروخت پر صوبائی حکومت نے نوٹس لے لیا، ترجمان وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی نے ضلعی انتظامیہ کو بیمار اونٹوں کے گوشت کی فروخت روکنے، فوڈ اتھارٹی اور لائیو سٹاک کو معاملے کی تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔