موجودہ صورتحال کی ذمے داری وزیراعظم آزاد کشمیر اور کابینہ پر عائد ہوتی ہے، فائل فوٹو
موجودہ صورتحال کی ذمے داری وزیراعظم آزاد کشمیر اور کابینہ پر عائد ہوتی ہے، فائل فوٹو

آزاد کشمیر، پی ٹی آئی فارورڈ گروپ کے چوہدری رشید وزیر اعظم نامزد

مظفرآباد:صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کیخلاف بغاوت کرتے ہوئے فارورڈ بلاک قائم کر لیا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی فارورڈ بلاک نےچوہدری رشید کو وزیر اعظم نامزد کر دیا ہے،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون نے حمایت ک ااعلان کر دیا ہے۔

اب آزاد کشمیر کی وزارت عظمیٰ کے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار کا مقابلہ پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) اور فارورڈ بلاک کے متفقہ امیدوار سے ہوگا۔

آزادکشمیرقانون ساز اسمبلی کےآج ہونے والے اہم اجلاس میں نئے قائدایوان کا انتخاب کیا جائے گا، کامیابی  پی ٹی آئی فارورڈ گروپ کے امیدوار کی ہو گی

عدلیہ کے خلاف بیان پر نااہل قرار پانے والے سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کی جگہ وزارت عظمیٰ کے امیدوار کیلیے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کےبیرسٹرسلطان گروپ میں معاہدہ طے پاگیا ہے.

قبل ازیں وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کیلیے قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس تین مرتبہ ملتوی ہو چکا ہے۔