سندھ حکومت کی تعطیل کے باوجود بینک کھلے رہیں گے، فائل فوٹو
سندھ حکومت کی تعطیل کے باوجود بینک کھلے رہیں گے، فائل فوٹو

سندھ حکومت کا کل تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان

کراچی: رمضان المبارک کی پُرسعادت رات 27 ویں شب کے موقع پر سندھ میں کل تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفیکشن میں کل 18 اپریل، 27 رمضان کو تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔نوٹیفیکشن کے مطابق 18 اپریل کو سندھ کے تمام تعلیمی ادارے بھی بند ہوں گے۔

sindh education notification

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے عیدالفطر کے موقع پر 21 سے 25 اپریل تک عام تعطیل کا اعلان کیا ہے اور پنجاب حکومت کی جانب سے بھی ان ہی تاریخوں میں عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے تاہم سندھ حکومت نے عید کی چھٹیوں کا ابھی تک اعلان نہیں کیا۔