آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک کے ساتھ بھی مذاکرات ہورہے ہیں۔ فائل فوٹو
آئی ایم ایف کے اسٹیٹ بینک کے ساتھ بھی مذاکرات ہورہے ہیں۔ فائل فوٹو

اسٹیٹ بینک کو منظوری کے بغیر اخراجات کا اختیار نہیں ,عائشہ غوث پاشا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پنجاب میں انتخابات کیلیے فنڈز کی سمری  کے حوالے سے اہم  فیصلہ کرلیا۔ فیصلے کے مطابق فنڈز کی سمری وفاقی کابینہ میں پیش  کر دی گئی ہے۔

وزیرِ مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کو بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد آج ہی معاملہ قومی اسمبلی میں لے جایا جائے گا، اسٹیٹ بینک کو پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر اخراجات کا اختیار نہیں۔

قومی اسمبلی نے منظوری دی تو فنڈز جاری ہو جائیں گے، خزانہ ڈویژن بھی کابینہ اور قومی اسمبلی کی منظوری کے بغیر فنڈز استعمال نہیں کر سکتی ۔