اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے الیکشن فنڈز کی فراہمی کی سمری منظور کرلی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ وفاقی کابینہ نے فنڈز کی فراہمی سے متعلق سمری منظور کر لی۔ سمری اب قومی اسمبلی اجلاس میں آج ہی پیش کی جائے گی۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے انتخابی اخراجات کیلئے مالیاتی بل لانے کا فیصلہ کیاہے،وزیر مملکت خزانہ ضمنی گرانٹ کیلیے مالیاتی بل قومی اسمبلی میں پیش کرے گی ،وفاقی کابینہ نے براہ راست مرکزی بینک کو فنڈز کی فراہمی سے روک دیا۔
کابینہ اجلاس میں مفتی شکور کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا، کابینہ ارکان نے کہناتھا کہ مفتی عبدالشکور کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔
قبل ازیں قائمہ کمیٹی خزانہ نے اسٹیٹ بینک کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلیے فنڈز کا معاملہ وزارت خزانہ کو بھجوانے کی ہدایت کردی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا خصوصی اجلاس چیئرمین قیصر احمد شیخ کی زیر صدارت ہوا،جس میں عدالت عظمیٰ کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے 21 ارب روپے جاری کرنے کے معاملہ زیر بحث آیا۔