پاکستانی بارڈر پر جعلی شناختی کارڈ- پاسپورٹ استعمال کا انکشاف

اسلام آباد (نمائندہ امت) پاکستانی بارڈرز پر جعلی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے جس پر ڈی جی فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے ) نے تمام زونز کو خصوصی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا۔ گزشتہ دو برسوں میں مشتبہ افراد نے غیر قانونی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا استعمال کیا۔اس حوالے سے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ڈی جی نے تمام زونز کو خصوصی تحقیقات کا حکم جاری کر دیا ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ 2 سال میں مشتبہ(باقی صفحہ2 بقیہ نمبر6)

افراد نے جعلی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کا استعمال کیا، مشتبہ افراد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ ایف آئی اے نے ہدایت کی ہے کہ تمام زونز خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر کارروائی کریں، جعلی پاسپورٹ سے انٹری کرنے والے افراد کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے۔ خیال رہے کہ ایف آئی اے نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ہدایات پر خصوصی تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔