ملک میں ایک ہی روز الیکشن: وزارت دفاع کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(امت نیوز) ملک میں ایک ہی روزالیکشن کرانےکیلئے وزارت دفاع کی درخواست سماعت کیلئے مقررکردی گئی۔

سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ درخواست پر آج ہی ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔چیف جسٹس بینچ کے سربراہ، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بینچ کا حصہ ہیں۔

گزشتہ روزوزارت دفاع نے سربمہردرخواست سپریم کورٹ میں جمع کرائی، جس میں عدالت عظمیٰ سے استدعا کی گئی ہے کہ ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرائےجائیں۔

باخبر ذرائع کے مطابق سربمہردرخواست سپریم کورٹ سے وزارت دفاع کی جانب سے انتخابات کا حکم واپس لینے کی استدعا کی گئی۔

وزارت دفاع نےاستدعا کی ہے کہ دہشتگردوں اورشرپسندوں کےانتخابی مہم پر حملوں کا خدشہ ہے،قومی،بلوچستان اورسندھ اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے پر انتخابات کرائےجائیں۔

یاد رہےکہ پنجاب میں انتخابات کیلئے فنڈز کی فراہمی کے معاملے پر الیکشن کمیشن، وزارت خزانہ اور اسٹیٹ بینک نے اپنی اپنی رپورٹس سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہیں۔ اسٹیٹ بینک نے فنڈز جاری نہ کرنے کی وجوہات بتائی ہیں جبکہ وزارت خزانہ کی رپورٹ میں کابینہ کے فیصلے اور پارلیمان کو معاملہ بھجوانے کی تفصیلات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے آگاہ کیا ہے کہ انتخابات کیلئے پیسے نہیں مل سکے،رپورٹ میں سیکیورٹی پلان نہ فراہم کئے جانے کا پہلو بھی شامل کیا گیا ہے۔