اسلام آباد: ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنما سردار ایاز صادق بی این پی کی نمائندگی کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ۔
سپریم کورٹ میں ملک بھر میں ایک ساتھ انتخابات کرانے کی درخواستوں پر سماعت ہوئی،چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ سماعت نے کی،جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بنچ میں شامل ہیں،وقفے کے بعد سماعت کا دوبارہ آغازہو گیا، خواجہ سعد رفیق روسٹرم پر آگئے۔
ایاز صادق بی این پی کی نمائندگی کرتے ہوئے عدالت میں پیش ہوئے ،ایا ز صادق نے کہاکہ بی این پی والے چاغی میں تھے اس لیے مجھے پیش ہونے کا کہا گیا،پی ٹی آئی سے ذاتی حیثیت میں رابطہ رہتا ہے آئندہ بھی رہے گا۔