اسلام آباد(امت نیوز)ملک بھر میں کہیں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ عیدالفطر ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی
عید کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں ہوا جس میں محکمہ موسمیات اور سپارکو کے نمائندوں نے بھی شرکت کی
اجلاس میں ملک بھر سے کہیں سے بھی ہلال عید کی شہادت موصول نہیں ہوئی
زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور نے اعلان کیا کہ پنجاب میں کہیں سے شوال کا چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی، لاہور میں چاند 7 بجکر 10 منٹ تک دیکھا جاسکتا تھا۔
کراچی میں زونل رویت ہلال کمیٹی نے بھی کہا کہ اسے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج 7 بج کر 17 منٹ تک چاند دیکھنے کا وقت تھا۔
اسلام آباد ور کوئٹہ میں بھی چاند نظر آنے کی شہادت موصول نہیں ہوئی ۔
زونل رویت ہلال کمیٹی پشاور کے رکن حافظ عبدالغفور کا کہنا ہے کہ پشاور میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا