آئی ایم ایف کی جانب سے رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی ،فائل فوٹو
آئی ایم ایف کی جانب سے رقم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اکاونٹ میں منتقل کی گئی ،فائل فوٹو

آئی ایم ایف سے مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا

واشنگٹن: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان مذاکرات تو جاری ہیں مگر نتیجہ کوئی نہیں نکل رہا، سیکریٹری خزانہ کے حالیہ دورہ امریکا میں اسٹاف لیول معاہدے کیلیے اہم پیشرفت نہ ہوسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے معاہدے کیلیے تاحال تاریخ نہیں دی جبکہ وزارت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے شرائط پوری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

حکام کے مطابق واشنگٹن میں سائیڈ لائن میٹنگزحتمی نتیجہ پرنہ پہنچ سکیں اور سعودی عرب، یواے ای کی یقین دہانیاں ناکافی ثابت ہوئی ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ مزید ایک ارب ڈالر کا کمرشل بینکس سے فنانسنگ کا پلان دینا پڑا ہے اور آئی ایم ایف کوسستا پٹرول اسکیم پر تفصیلی بریف کیا گیا مگر آئی ایم ایف نے تاحال سستا پٹرول اسکیم دینے کی اسکیم پر رضامندی کا اظہار نہیں کیا۔