دنیاپور(اُمت نیوز)دنیا پورآئل ٹینکر حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ۔
تفصیلا ت کے مطابق حادثہ علی الصبح دنیا پور میں پیش آیاہے۔ آئل ٹینکر ٹائر پھٹنے سے بے قابو ہو کر سڑک کنارے خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں جاگھسا
حادثے میں زخمی 6 سالہ بچی دم توڑ گئی ہے۔۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔
پولیس کے مطابق علی الصبح دنیاپور میں ٹائر برسٹ ہونے سے آئل ٹینکر بے قابو ہو کر سڑک کنارے خانہ بدوشوں کی جھگیوں میں جا گھسا تھا۔
حادثے میں 2 خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے تھے، جبکہ 2 خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو دنیاپور اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ جہاں زیرعلاج 6 سالہ بچی دم توڑ گئی اور حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہوگئی۔
پولیس نے حادثے کا مقدمہ اپنی مدعیت میں درج کرلیا۔ ڈرائیور حادثے کے بعد ٹینکر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس کے مطابق ڈرائیور کی گرفتاری کی کوشش کررہے ہیں
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos