سعودی عرب(اُمت نیوز)سعودی عرب نے خانہ جنگی کے شکار سوڈان میں پھنسے سعودی اور پاکستانی شہریوں سمیت مختلف ملکوں کے 150 سے زائد شہریوں کو بحفاظت نکال لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق خانہ جنگی شروع ہونے کے بعد پہلے اعلانیہ انخلا میں سعودی عرب 150 سے غیر ملکی سفارت کاروں، عملے، سعودیہ اور پاکستان سمیت دیگر ممالک کے شہریوں کو سوڈان سے نکالنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔
🎥 | Receiving #Saudi citizens and nationals from a number of countries in #Jeddah following their evacuation from #Sudan #EKHNews_EN pic.twitter.com/V62uE8asNE
— AlEkhbariya News (@EKHNews_EN) April 22, 2023
سعودی محکمہ خارجہ کے مطابق شہریوں کے انخلا کیلئے فوج کے دیگر اداروں کی مدد سے سعودی نیوی نے تین بحری جہازوں کے ذریعے 91 سعودی شہریوں سمیت پاکستان، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات، تیونس، پاکستان، بھارت اور کینیڈا سمیت 12 ممالک کے 66 شہریوں کو بحفاظت جدہ پہنچا دیا ہے۔