امریکا کی افشا ہونے والی خفیہ دستاویزات کے ذریعے انکشاف ہوا ہے کہ امریکی فوج کے انخلاء کے بعد افغانستان دوبارہ دہشت گردی کا گڑھ اور رابطہ کاری کا مرکز بن گیا ہے۔
پینٹاگون کی لیک دستاویزات کے مطابق داعش افغانستان سے یورپ اور ایشیاء میں دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔
امریکی لیک خفیہ دستاویزات کے مطابق داعش افغانستان سے باہر دہشت گرد کارروائیوں کے لیے نیٹ ورک بنا رہی ہے۔
لیک دستاویزات کے مطابق داعش نے سفارت خانوں، گرجا گھروں، کاروباری مراکز، فیفا ورلڈ کپ پرحملوں کی منصوبہ بندی کی۔
پینٹاگون کی لیک دستاویزات کے مطابق امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں متعدد بار داعش کے دھڑوں کے درمیان رابطے توڑنے میں کامیاب رہی ہیں۔
جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے لیک ہونے والی دستاویزات کی تصدیق سے گریز کیا جا رہا ہے۔
امریکی دستاویزات میں افغانستان میں القاعدہ کے دوبارہ سر اٹھانے کا کوئی ذکر نہیں ہے۔
امریکی دستاویزات کے مطابق القاعدہ مسلسل زوال پزیر ہے۔