آرمی چیف جنرل عاصم منیر 4 روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

راولپنڈی (اُمت نیوز) چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں، وہ 4 روز تک چین میں قیام کریں گے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم اپنے دورے کے دوران چین کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے، دورے کا مقصد پاکستان اور چین میں فوجی تعلقات کو فروغ دینا ہے۔