حوثیوں کی جانب سے داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے ، سعودی فوجی اتحاد
ہ میزائل یمن کے حوثیوں نے ریاض کی طرف داغے تھے ، ترجمان ترکی المالکی
October 30, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو
ریاض: سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان کے فضائی دفاعی نظام نے ریاض کی طرف داغے گئے 2 بیلسٹک میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے۔
سعودی عرب کی قیادت میں قائم فوجی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری ایک مختصر بیان میں کہا کہ یہ میزائل یمن کے حوثیوں نے ریاض کی طرف داغے تھے۔