عید ایام میں چناب نگر میں قادیانی غنڈہ گردی عروج پر،راستے بند

چناب نگر(نمائندہ امت)عید کے دنوں میں چناب نگر میں قادیانیوں کی غنڈہ گردی عروج پر رہی۔ شہر قادیانی غنڈوں کے ہاتھوں یرغمال تھا۔جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے گلیاں اور سڑکیں بند کی گئیں،جس کے باعث عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا،جب کہ سیکورٹی پر مامور پولیس اہلکار غائب رہے۔ذرائع کے مطابق چناب نگر میں عید کے دنو ں میں قادیانیوں کی غنڈہ گردی عروج پر رہی۔شہر قادیانیوں کے ہاتھوں یرغمال رہا۔جگہ جگہ قادیانی غنڈے موجود اور رکاوٹیں کھڑی کرکے راستے بند کردیے گئے۔

عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔شہر سے گزرنا محال ہو گیا۔عید کے موقع پر بازاروں میں شدید رش کے باعث ڈی پی او چنیوٹ کی جانب سے عید پلان میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار سیکورٹی ڈیوٹی و دیگر انتظامات پر تعینات تھے،مگر شہر میں پولیس غائب تھی، جبکہ جعلی،خود ساختہ قادیانی غنڈہ گرد دندناتے پھرتے دکھائی دیتے ہیں،جو نجی تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں، جنہوں نے شہر بھر میں رکاوٹیں لگا رکھی ہیں اور ہر راہ گیر کے ساتھ بدتمیزی کررہے تھے۔

چناب نگر شہر کا ٹریفک پلان بھی انہیں لوگوں کی مرضی میں مطابق ہی چلتا ہے،جس سے شہر بھر میں پولیس نہیں بلکہ قادیانی جماعت کا قانون چلتا ہے، وہ جہاں سے چاہیں روڈ بلاک کریں یا جہاں سے چاہیں کسی راہ گیر کو روک کر مغلظات بکتے رہے۔

قادیانی غنڈوں کو دی گئی کھلی چھٹی بہت سے سوالات کو جنم دیتی ہے۔اس ضمن میں علماء ختم نبوت مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا محمد مغیرہ،مولانا ملک خلیل احمد اشرفی و دیگر حضرات علماء کرام نے کہا کہ قادیانی غنڈہ گردی کی ہر گز اجازت نہیں دیں گے۔یہ ایک کھلا شہر ہے،جس میں سب کو آنے جا نے کی اجازت ہے۔پولیس کے ہوتے ہو ئے چناب نگرکو قادیانی غنڈوں کے حوالے کرنا ریاست کو کھلا چیلنج کر نے کے مترادف ہے حکومت ریاست کے اندر ریاست کا ماحول چناب نگر سے ختم کرے۔