پاک فوج اور حکومت کے درمیان آئینی تعلق ہے، فائل فوٹو
پاک فوج اور حکومت کے درمیان آئینی تعلق ہے، فائل فوٹو

مسلح افواج کے خلاف مہم چلانے والے بعض لوگ سیاسی ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی : ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر مسلح افواج کے خلاف مہم چلانے والے بعض لوگ سیاسی ہیں اور کچھ کا دشمن ایجنسیز والا ایجنڈا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر اعادہ کرتے ہیں کہ اصل طاقت کا محور اور مرکز عوام ہیں، ہمارلیے تما م سیاسی جماعتیں قابل احترام ہیں ۔ آرمی چیف واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان کے عوام ہی اصل طاقت ہیں اور پاک فوج ایک قومی فوج ہے، پاک فوج میں تمام مذاہب، مسالک، علاقوں اور نسلوں کی نمائندگی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج اور حکومت کے درمیان آئینی تعلق ہے، کسی بھی ملک میں فوج کی جانب سے کسی ایک سیاسی یا مذہبی گروہ کے خلاف کارروائی کا نتیجہ انتشار ہی نکلتا ہے۔